راجیہ سبھا کروڑپتیوں کا کلب؟
نئی دہلی۔۔۔۔راجیہ سبھا اب کروڑپتیوں کا کلب بنتا جارہا ہے۔ راجیہ سبھاکی متعدد نشستوں کیلئے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے حلف ناموں کے مطابق 63امیدواروں کی اوسط آمدنی 122کروڑ روپے ہے۔ان 63امیدواروں میں سے 55کروڑپتی ہیں ۔ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک رائٹس ( اے ڈی آر ) کے جائزے کے مطابق سب سے امیر امیدوار جنتا دل(یو) کے مہندر پرساد ہیں جن کے پاس4078کروڑ روپے کی جائداد ہے۔ ان کے بعد سماج وادی پارٹی کی امیدوار جیہ بچن ہیں جنہوں نے 1001کروڑروپے کی ملکیت ظاہر کی ہے۔جنتا دل سیکولرکے امیدوار ایم فاروق کے پاس766کروڑ روپے کی پراپرٹی۔کانگریس کے ابھیشک منوسنگھوی کے پاس 258کروڑ روپے جبکہ بیجو جنتا دل کے نندن سامنت سب سے غریب امیدوار ہیں جن کے پاس محض4لاکھ روپے کی جائداد ہے۔بی جے پی کے 29امیدواروں میں سے26(90فیصد) کانگریس کے 11میں سے 10(91فیصد) ترنمول کانگریس کے 4امیدواروں میں سے 3(75فیصد)تلنگانہ راشٹرسمیتی کے3امیدواروں میں تینوں (100فیصد) اور جنتا دل یو کے 2میں سے دونوں ہی یعنی 100فیصد امیدوار کروڑ پتی ہیں۔