انقرہ۔۔۔ترک حکومت نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی شامی علاقے عفرین میں ترک افواج کی کارروائیوں پر تنقید کو مسترد کر دیا ہے۔ ترک وزارت خارجہ کے جاری ہونے والے بیان کے مطابق مرکل کا بیان گمراہ کن اطلاعات پر مبنی ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ بہت ہی عجیب سی بات ہے کہ کچھ اتحادی اس صورتحال کو دہشت گردوں کی نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں۔ میرکل نے گزشتہ روز کہا تھا کہ سلامتی سے متعلق ترک تحفظات کے باوجود بھی شمالی شام میں ترک عسکری کارروائی ناقابل قبول ہے۔