Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورپی سربراہان کی فیس بک انتظامیہ پر تنقید

برسلز۔۔۔یورپی سربراہانِ مملکت و حکومت نے کوائف کے غیر قانونی استعمال کے واقعات سامنے آنے کے بعد فیس بک پر کڑی تنقید کی ہے۔یورپی سربراہی اجلاس شروع ہونے سے قبل برسلز سے جاری کیے جانے والے ایک بیان کے مطابق سماجی ویب سائٹس کو نجی کوائف اور کسی بھی صارف کی ذاتی معلومات کا تحفظ لازمی طور پر یقینی بنانا ہو گا۔ اس بیان کے مطابق اس اہم موضوع پر بلغاریہ میں ہونے والے اجلاس میں باقاعدہ بحث ہو گی۔ ڈیٹا چوری کے معاملے پر مارک زکر برگ نے فیس بک کے نظام میں اصلاحات کا اعلان کیا ہے۔ یورپی سربراہ اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے۔

شیئر: