لالو یادو کو چوتھے مقدمے میں بھی سزا
پٹنہ.... راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ اور سابق وزیر ریلوے لالو پرساد یادو کو چارہ اسکینڈل کے چوتھے کیس میں بھی 7سال قید کی سزا سنادی گئی۔چارہ گھوٹالہ کا چوتھا کیس 3.13کروڑ روپے کے خوردبرد کا ہے جو دسمبر 1995ءاور جنوری 1996ءکے دوران کیا گیا تھا۔ مقدمے میں لالو کے علاوہ 31دوسرے ملزمان بھی شامل ہیں۔ ان میں سابق وزیراعلیٰ بہار جگن ناتھ مشرا بھی ہیں۔ لالو یادو اس سے قبل سنائے گئے مقدمات میں پہلے ہی جیل میں ہیں۔لالو یادو وزیراعلیٰ بہار کی حیثیت سے اپنی حکومت کے دور میں چارہ گھوٹالہ اسکینڈل میں ملوث ہوئے تھے ۔ شروع میں تو اس اسکینڈل کو دبا دیا گیاتھا لیکن بعد میں انکے خلاف باقاعدہ مقدمات قائم کئے گئے جنکی سماعت پچھلے عشرے سے جاری ہے اور اب ایک ، ایک کرکے مقدمات کے فیصلے سنائے جارہے ہیں۔ چوتھے مقدمے کے فیصلے کی تفصیلا ت ابھی آرہی ہیں۔