Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہر علاقے میں تحفظ شریعت کمیٹی تشکیل دی جائے، مولانا ولی رحمانی

    حیدرآباد- - - - - آل انڈیا مسلم پرنسل لاء بورڈ کے سیکریٹری جنرل مولانا محمد ولی رحمانی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کے مجوزہ طلاق ثلاثہ بل پر ہماری مائیں اور بہنیں جس سرگرمی کے ساتھ تحفظ شریعت کی خاطر پُرامن اور خاموش طریقہ پر اپنے گھروں سے نکلیں،خواتین کی طرف سے پورے ملک میں جس پیمانے پر احتجاجی جلوس کو منظم کیا گیا یہ آزاد ہندوستان کی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ ہے۔ اپنی ماؤں اور بہنوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ ہر علاقہ میں جو خواتین سرگرم ہیں ان پر مشتمل تحفظ شریعت کمیٹی  تشکیل کرکے اصلاح معاشرہ کا کام کریں ۔جس طرح خواتین نے حوصلہ، جذبہ ہمت اور دین سے وابستگی کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ میں سرگرم حصہ لیا، اسی حوصلہ کے ساتھ علاقائی سطح پر بھی تحفظ شریعت کمیٹی کی تشکیل کرکے کام کیا جائے۔ معاشرے کی اصلاح اور سماج سدھار کے کاموں پر پوری توجہ دینا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -گریجوئٹی بل راجیہ سبھا میں پاس

شیئر: