Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ وزیر اعلی ہمارا ہوگا،مصطفی کمال

کراچی ..پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ جس طرح سے پی ایس ایل تھری کے فائنل کے لئے وفاقی ، صوبائی اور شہری حکومتوں نے ملکر کر کراچی کی گند کو صاف کیا۔ ا س طرح سارا سال بھی کیا جاسکتا ہے۔مہاجر لاوارث نہیں۔ مہاجروں کے نام پر سیاست کرنے والے لاوارث ہوئے ہیں۔ایم کیو ایم کا نام اتنا زیادہ بدنام ہوچکا ہے کہ اس کے نام پر کوئی کچھ دینے کے لئے تیار نہیں ۔2018کے انتخابات میں پی ایس پی سندھ اور بلوچستان میں الیکشن لڑے گی اور سندھ میں کلین سوئپ کرے گی ۔ وزیر اعلی ہمارا ہوگا۔ وہ کراچی میںپریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پرایم کیو ایم حقیقی کے سینیئر وائس چیئرمین شمشاد غوری نے اپنے 2 ساتھیوں سمیت پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ مصطفی کمال نے کہا کہ2 سال قبل کوئی یہ تصور بھی نہیں کرسکتا تھا کہ کراچی شہر میں پی ایس ایل تھری کا بین الاقوامی میچ کرایا جاسکتا ہے۔ یہ تمام کریڈٹ ہمارے سیکیورٹی کے اداروں کو جاتا ہے جن کی دن رات کی کوششوں سے کراچی پر امن شہر بن گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والوں نے تو کراچی میں نفرتیں پیدا کیں ہم نے آکر ان نفرتوں کو محبتوں میں بدل دیا ۔ایک سوال پرمصطفی کمال نے کہا کہ مردم شماری کا ملک بھر میں ریو ہونا چاہئے ۔ مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی کے تمام اضلاع میں مردم شماری کے حوالے سے لسٹیں آویزاں کی جائیں اس سے اصل صورتحال سامنے آجائے گی جن لوگوں کا نام ان مردم شماری کی فہرستوں میں نہیں ہوگا وہ اس کی نشاند ہی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے نام پر کراچی میں بندر بانٹ کی گئی ۔مہاجر ووٹ کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی کوشش کی گئی ۔حلقہ بندیوں بھی پورے ملک میں کوئی نہیں بولا۔یہ سراسر نا انصافی ہے کہ ملیر کے علاقے میں ڈھائی لاکھ آبادی پر ایک نشست بنائی گئی جبکہ سینٹرل اور دیگر علاقوں میں8 لاکھ پر ہے۔
مزید پڑھیں:عامر لیاقت حسین تحریک انصاف میں شامل

شیئر: