یمن.... یمنی افواج اور عرب اتحادی افواج کی مدد سے یمن کے شمال ، مغرب میں الجوف کے صوبے میں ایک اہم عسکری کیمپ حوثی باغیوں کے قبضے سے آزاد کروا لیا ۔ سبق نیوز نے یمنی فوجی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ لڑائی میں کم از کم 70 سے زائد حوثی باغی ہلاک ہوئے ۔ عسکری کیمپ صوبہ صعدہ اور الجوف کے درمیانی سرحد پر واقع ہے جہاں سے حوثی باغیوں کو کمک ملتی تھی ۔ کیمپ عسکری نوعیت کے لئے انتہائی حساس مقام تھا جسے حوثیوں کے قبضے سے چھڑا لیا گیا ۔