Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی محصولات کا اطلاق افسوسناک ہو گا،جاپان

ٹوکیو۔۔۔ترجمان جاپانی حکومت یوشی ہیدے سوگا نے کہا کہ اگر جاپان سے فولاد اور المونیم کی درآمدات پر امریکی محصولات کا اطلاق کیا گیا تو یہ افسوسناک امر ہو گا۔ہفتہ کو ترجمان جاپانی حکومت یوشی ہیدے سوگا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت ان محصولات سے استثنیٰ کیلئے متعدد بار کہہ چکی ہے اور وضاحت کر چکی ہے کہ جاپان سے درآمد کردہ مذکورہ اشیاء سے امریکہ کی قومی سلامتی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کو استثنیٰ نہ ملنے پر حکومت استثنیٰ کیلئے امریکہ سے اصرار جاری رکھے گی۔

شیئر: