کرکٹر محمد شامی حادثے میں زخمی
نئی دہلی .... ہندوستانی کرکٹر محمد شامی دیرہ دون سے دہلی آتے ہوئے ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے۔ انکی کار ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق انکے سر پر زخم آئے ہیں اور کئی ٹانکے لگائے گئے ہیں۔ اس وقت وہ دیرہ دون میں ہیں۔ حال ہی میں انکی اہلیہ نے ان پر تشدد کا الزام لگایا تھا۔ جس پر انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔ ان پر میچ فکسنگ کے بھی الزامات تھے۔ جس میں انہیں کلیئر کردیا گیاتھا۔ پچھلے 15 دن سے وہ پریشان تھے۔ صحتیابی کے بعد وہ آئی پی ایل میں دہلی ڈیر ڈیولز کے خلاف کھیلیں گے۔