Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی آکر بہت خوش ہوں، ویوین رچرڈز

 
کراچی:ویسٹ انڈیز کے عظیم سابق بیٹسمین سر ویوین رچرڈز نے کہا ہے کہ کراچی آکر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں اور پاکستانی عوام کی جانب سے ملنے والی محبتوں پر شکر گزار ہوں، خواہش ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو۔پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کی دعوت پر کراچی پہنچنے والے سر ویوین رچرڈز ن کہا کہ کئی برس بعد کراچی آکر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ نیشنل اسٹیڈیم میں اپنے دور کی یادیں تازہ کرنے کے ساتھ پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے میں لطف آئے گا۔ مجھے پورا یقین ہے کہ امید ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ جلد مکمل طور پر بحال ہو گی اور ایسی کرکٹ سرگرمیاں معمول بن جائیں گی ۔سر ویوین رچرڈز نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فیصلہ کن معرکے میں پہنچتی تو زیادہ خوشی ہوتی، میں نے مینٹیور کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری بخوبی ادا کی۔ایک سوال پر رچرڈز نے کہا کہ ویسٹ انڈین ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی کیلئے دورہ پاکستان خوش آئند ہے توقع ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز دلچسپ رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے اور پاکستانی ٹیم مزید بلندیاں حاصل کرے گی۔

شیئر: