فرسان.... بلدیہ فرسان کی جانب سے عالمی ارتھ آورڈے مناتے ہوئے اہم شاہراہوںپر اسٹریٹ لائٹس بند کردی گئیں۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ریجنل بلدیہ کے نگران محمد بن یحییٰ جحلان نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ارتھ ڈے منانے کا مقصد لوگوں میں اس شعور کو بیدار کرنا ہے کہ بجلی بچا نے کی کتنی اہمیت ہے ۔ اس ضمن میں فرسان بندر گاہ کی داخلی شاہراہ سے لیکر الغدیر ساحل تک اسٹریٹ لائٹس بند کی گئیں ۔ جحلان کا کہنا تھا کہ ریجن کے لوگوں نے بھی بلدیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جو اس بات کی واضح دلیل ہے کہ معاشرے میں آگاہی پائی جاتی ہے ۔