جعلی نوٹ بینک میں جمع کرانےوالا غیر ملکی گرفتار
عسیر..... قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار غیر ملکی سے تحقیقات کر رہے ہیں جس نے جعلی نوٹ بینک میں جمع کرانے کی کوشش کی تھی ۔ سبق نیوز کے مطابق بینک انتظامیہ نے عرب ملک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی کو پولیس کے حوالے کر دیا جس نے بینک میں رقم جمع کروائی جس میں 5 سو ریال کا جعلی نوٹ بھی شامل تھا ۔ پولیس نے ملزم سے تحقیقات کی تو اس نے بتایا کہ وہ جس کمپنی میں ملازم ہے اس کی رقم اکاﺅنٹ میں جمع کرانے کی ذمہ داری اس کی ہے ۔ اس نے مزید بتایا کہ مذکورہ رقم اسے کرائے کی مد میں ایک مقامی نے ادا کی تھی ۔ پولیس نے غیر ملکی کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا تاہم تحقیقات جاری ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی نوٹ کے اصل مالک تک پہنچ کر اسے گرفتار کریں گے ۔