Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق جاسوس کوملک واپس آنے کا کہا تھا،روس

ماسکو۔۔۔روس نے ان خبروں کی سختی سے تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ لندن گیس حملے کا شکار ہونیوالا سابق روسی جاسوس واپس اپنے ملک آنا چاہتا تھا اور ا س نے اس حوالے سے پوٹن کو خط بھی لکھا تھا۔اتوار کو ترجمان روسی حکومت دیمتری پیسکوف نے اپنے ایک بیان میں ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سابق جاسوس سرگئی کے ایک دوست نے برطانوی نجی ٹی وی کو کو انٹرویو میں سرگئی کے حوالے سے بتایا تھا کہ اس نے 2012 میں صدر پوٹین کو ایک خط لکھا تھاجس میں ان سے معافی طلب کرتے ہوئے واپس روس آنے کی درخواست کی گئی تھی۔سرگئی اسکرپل 2010 ء سے برطانیہ میں اپنی بیٹی کے ہمراہ مقیم تھا اور 4 مارچ کو سرگئی اور اس کی بیٹی پر اعصاب کو متاثر کرنے والی گیس کا حملہ کیا گیا تھا۔

شیئر: