Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کو میزائل ایران فراہم کرتا ہے، اتحادی افواج

ریاض: سعودی عرب پر داغے گئے میزائل ایران کی طرف سے فراہم کئے گئے تھے۔ حوثی باغیوں کو ایران میزائل سمیت تمام اسلحہ فراہم کیا جاتا ہے۔ اس بات کا ثبوت دنیا کو فراہم کیا جائے گا۔ یہ بات اتحادی افواج نے کہی ہے جس کے ترجمان نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پیر کو شام 7بجے پریس کانفرنس منعقد ہوگی جس میں سعودی عرب پر داغے جانے والے میزائل میں ایران کے ملوث ہونے کا ثبوت فراہم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:مجرمانہ اقدام ایرانی انتظامیہ کی مایوسی ظاہر کرتا ہے، رابطہ عالم اسلامی
 

شیئر: