ریاض .... فوجداری عدالت میں ایران کےلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں سعودی شہری کے مقدمے کی سماعت شروع کر دی گئی ۔ سبق نیوزکے مطابق سعودی شہری پر الزام ہے کہ اس نے سعودی عرب کے خلاف ایرانی ایجنٹوں کی معاونت کی اور اہم معلومات انہیں فراہم کی ۔ ملزم نجی شعبے میں ملازم تھا جس نے ایرانی ایجنٹوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے سعودی عرب کے خلاف مہم میں تعاون کیا اور حقائق سعودی ادارے کو فراہم نہیں کئے ۔ ملزم پر دائر کی جانے والی چارج شیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دوران تحقیق ملزم نے حقیقت چھپائی جو ملکی قانون کی خلاف ورزی ہے ۔ چارج شیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم متعدد بار غیر قانونی طور پر عراق بھی گیا ۔ استغاثہ نے عدالت میں ملزم کے موبائل فون بھی پیش کئے جن میں اسکے جرائم کی تصاویر بھی موجود ہیں ۔