Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی قصاب کی دکان بند ، گوشت ضبط

نجران .... ریجنل بلدیہ کے اہلکاروں نے غیر قانونی طور پر گوشت فروخت کرنے پر قصاب کی دکان بند کردی ۔ بلدیہ کے ریجنل ڈائریکٹر ھادی آل قریع نے سبق نیوز کو بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ نجران کے علاقے الغویلا میں ایک قصاب بلدیہ کے قائم کئے گئے مذبح خانے کے علاوہ مویشی ذبح کر کے گوشت فروخت کرتا ہے ۔ قصاب کے پاس بلدیہ کا لائسنس بھی نہیں تھا نہ ہی طبی سرٹیفیکٹ حاصل کیا تھا ۔ بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے قصاب کی دکان بند کرکے وہاں موجود گوشت تلف کر دیا جبکہ دکاندار پر جرمانے بھی عائد کئے گئے ۔ 

شیئر: