نیلگوں پانی پر بادبانی کشتی کا طوفانی مقابلہ
کیپ ہورن: نیلگوں پانی میں جہاں پیسفیک اور اٹلانٹک ملتے ہیں اور پانی کی طوفانی اور خطرناک موجیں اٹھتی ہیں وہاں بادبانی کشتی کے مقابلے شروع ہو گئے ہیں۔ہالینڈ کی ٹیم برنیل نے ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے، سخت موسم میں ماہر بادبانوں نے مہارت کا مظاہرہ کیا۔ واٹر اسپورٹس کے اعصاب شکن مقابلے میں کشتی رانی کا آغازکرتے ہوئے سمندر کے نیلے پانی پر ہواوں کا سینہ چیرتی ہوئی بادبانی کشتی کو سب سے پہلے منزل پر پہنچانے کا عزم لئے کشتی بانوں کے درمیان انتہائی خطرناک مقابلہ ہوا۔ بادبان کے ذریعے کشتی کا کنٹرول اور رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے منزل تک کم وقت میں پہنچنے کے ہدف کیلئے ہالینڈ کی ٹیم برنیل نے سب پر برتری حاصل کر لی ہے۔