ریاض.... پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ سرکاری خفیہ دستاویزات کو عام کرنا جرم ہے۔ مرتکب کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائیگی ۔ پراسیکیوشن کی جانب سے جاری بیان کا حوالے دیتے ہوئے سبق نیوز نے لکھا ہے کہ پبلک پراسیکیوشن نے سرکاری خفیہ دستاویزات کے غیر متعلقہ افراد کے ساتھ تبادلے یا انہیں عام کرنے کے حوالے سے قانون کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی سرکاری ادارے کی خفیہ دستاویزات کو غیر متعلقہ افراد تک نہ پہنچائی جائیں ایسا کرنے والے قانونی گرفت میں ہونگے ۔ سرکاری دستاویزات کو اپنی تحویل میں لینا، انکی فوٹو کاپی کرنا یاکسی دوسرے ذریعے سے ان دستاویزات کی تصاویر بنانا بھی جرم شمار ہو گا جس پر قانونی چارہ جوئی کی جائےگی ۔