Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر معیاری الیکٹریکل ایکسٹینشن پلگ استعمال نہ کئے جائیں

ریاض ...... قومی کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے الیکٹریکل ایکسٹینشن پلک p1 کو ناقابل استعمال قرار دیتے ہوئے اسے مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کی ہے ۔ سبق نیوز نے اتھارٹی کی جانب سے جاری رپورٹ کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ایکسٹینشن پلگ مملکت کے معیار کے مطابق نہیں ۔ پلگ کومخصوص لیبارٹر ی میں چیک کیا گیا جس کے بعد اسے غیر معیاری قرار دیا گیا ہے ۔ واضح رہے شہری دفاع کی جانب سے بھی لوگوں کو کہا گیا ہے کہ وہ گھرو ں اور دفتروںمیں معیاری ایکسٹینشن اور الیکٹریکل وائرزاستعمال کریں ۔ غیر معیاری بجلی کے وائر ، پلگ اور ایکسٹینشن استعمال کرنے سے شارٹ سرکٹ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جو آتشز دگی کا باعث بنتے ہیں ۔ شہری دفاع کی جانب سے لوگوں کو آگاہ کرنے کےلئے دستاویزی شارٹ فلم اور ہینڈ بلز بھی تیار کئے ہیں ۔ 
 

شیئر: