بالی وڈ کی مشہور اداکارہ انوشکا شرما کی حال ہی میں ریلیزہونےوالی ہندی فلم 'پری'کوبین الاقوامی سطح پر نمائش کے لئے پیش کرنے کا منصوبہ بنایاگیا ہے ۔ اس حوالے سے پری کوروس میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ انوشکا شرمااس فلم میں ڈراونے اورمنفرد کردار میں سامنے آئی ہیں۔ ”پری“ اگلے ماہ رو س کے سینما گھروں میں پیش کردی جائےگی۔