ہالی وڈ کی سپر ہیرو سائنس فکشن فنٹیسی فلم ’ڈیڈ پول 2‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا جو پہلے ٹریلر کے مقابلے میں زیادہ خطرناک، سسپینس، ایکشن، فائٹ اور رومانس سے بھرپور ہے۔واضح رہے کہ ’ڈیڈ پول 2‘ کا پہلا ٹیزر ٹریلر رواں برس فروری میں جاری کیا گیا تھاجس میں فلم کے سپر ہیرو سے بھی طاقتور ویلن ’کیبل‘ کو تباہی مچاتے ہوئے دکھایا گیا تھا ¾فلم کی پہلی جھلک گزشتہ برس اگست میں جاری کی گئی تھی۔ یہ فلم 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈیڈ پول‘ کا سیکوئل ہے۔تقریبا ڈھائی منٹ دورانئے کے نئے ٹریلر میں ہیرو ڈیڈپول کو کئی خطرناک نئے کرداروں سے بھی لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ٹریلر دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ ڈیڈپول 2 پہلی فلم کے مقابلے کہیں زیادہ بہتر ہوگی۔فلم کے ٹریلر میں سپر ہیرو کا ساتھ دینے کےلئے اس بار ایکس فورس نامی ٹیم کے نئے کردار شامل کئے گئے ہیں جوبچوں کو ویلن کیبل کے حملوں سے بچاتے نظر آئیں گے۔اس بار صرف فلم کے ہیرو کو طاقتور نہیں بنایا گیابلکہ ویلن کیبل کی طاقت بھی بڑھا کر اسے سب سے زیادہ بدکردار بنایا گیا ہے۔یہ فلم رواں برس 18 مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔ اس کی ہدایات ڈیوڈ لیچ نے دی ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں برائنا ہلڈی برانڈ، مورینا بیکرین، ٹی جے ملر، جیکی کیسی، جولین ڈینیسن اور اسٹیفن کیپکک بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔