Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے پی 20 اور پی 20 پرو کی مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

ہواوے کمپنی پی 20 سیریز کے 3 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرائے گی جس میں پی 20 ، پی 20 پرو اور پی 20 لائٹ شامل ہیں۔ ‏پی 20 لائٹ کی تفصیلات تو پہلے ہی سامنے آچکی ہیں اور اب پی 20 اور پی 20 پرو کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔ پی 20 پرو میں 6.1 انچ ڈسپلے ، کرن 970 پروسیسر ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور 4000 ملی ایمپئیر آورز کی بیٹری دی جائے گی۔ پی 20 پرو کی پشت پر تین کیمرے دیے جائیں گے جس میں 40 میگا پکسل ، 20 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل کے تین کیمرے شامل ہیں۔ ہواوے پی 20 میں 5.8 انچ ڈسپلے ، کرن 970 پروسیسر ، 4 جی بی ریم ، 128 جی بی اسٹوریج اور 3400 ملی ایمپئر آورز کی بیٹری دی جائے گی۔ ہواوے پی 20 کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا جس میں 20 میگا پکسل اور 12 میگا پکسل کے دو سنسر شامل ہوں گے۔ ہواوے پی 20 کی قیمت 649 یورو اور پی 20 پرو کی قیمت 899 یورو تک ہونے کا امکان ہے۔

شیئر: