Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب معاملات میں تیزی سے پیش رفت ہوگی،چیف جسٹس

 
اسلام آباد...سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد معاملات میں تیز ی سے پیشرفت ہوگی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے وفاقی اسپتالوں میں سہو لتوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ پمز اور دیگر اسپتالوںکے سربراہان کے تقررکی سمری کابینہ کو دوبارہ بھیجی جائے گی۔ عدالتی احکامات پر تیزی سے کام ہورہا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ انشاء اللہ اب کوئی سمری نہیں رکے گی۔ وزیراعظم سے کل کی ملاقات کے بعد معاملات میں تیزی سے پیش رفت ہو گی۔ حکومت کو کام کرنے دیں، بعد میں دیکھیں
گے اچھے لوگ لگائے گئے کہ نہیں۔ پیش رفت نہ ہوئی تو اچھے لوگوں خود لگا دیں گے ۔سربراہوں کا مستقل تقرر آئندہ حکومت کرے گی۔

شیئر: