بی جے پی کےاتحادیوں نے سامان باندھنا شروع کردیا، ممتابنرجی
نئی دہلی۔۔۔۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دہلی کے 4روزہ دورے کے پہلے دن پارلیمنٹ میں متعدد سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور آئندہ ہونے والے عام انتخابات کیلئے جہاں بی جے پی کے خلاف بگل بجادیا ہے وہیں بی جے پی سے ناراض اپوزیشن پارٹیوں،سیکولرگروپوں اور ہمخیال جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ممتا بنر جی نے این سی پی صدر شرد پوار سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے اتحادیوں نے اب اپنا سامان باندھنا شروع کردیا ہے۔