نیویارک۔۔امریکہ اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی اور ایشیا میں اضافہ ہواہے،جس کیوجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اتار چڑھائو ،روس، مغرب اورامریکہ اور چین کے درمیان تجارتی و سیاسی کشیدگی ہے۔بد ھ کو نیویارک میں اسپاٹ گولڈ کے نرخ 0.7 فیصد کم ہوکر 1343.84 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اپریل کیلئے سودے 13 ڈالر (ایک فیصد) کمی کیساتھ 1342 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میںا سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.8 فیصد کم ہوکر 1342.51 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اپریل کیلئے سودے 0.9 فیصد کمی کیساتھ 1342.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میںا سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.16 فیصد بڑھ کر 1355.19 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اپریل کیلئے سودے 1355 ڈالر فی اونس کی سطح پر فلیٹ رہے۔