Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مئیزو کمپنی کے 3 نئے اسمارٹ فونز کی تفصیلات لیک‎

مئیزو کمپنی اپنی پندرہویں اینیورسری پر مئیزو 15 سیریز کے 3 نئے اسمارٹ فون پیش کرنے جا رہی ہے۔ جس میں مئیزو 15 لائٹ ، مئیزو 15 اور مئیزو 15پلس شامل ہیں۔ 3 سمارٹ فونز کی ابتدائی تفصیلات سامنے آچکی ہیں۔ لیکس کے مطابق مئیزو 15 لائٹ میں 5.46 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے ، اوکٹا کور پروسیسر ،اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، 3/4/6 جی بی ریم اور 32/64/128 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 12 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 20 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہوگا۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی۔ فون کو کالے اور سنہرے رنگ کے شیڈز میں پیش کیا جائے گا۔
مئیزو 15 میں 5.46 انچ امولڈ ڈسپلے ، اوکٹا کور پروسیسر ،اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، 4/6 جی بی ریم اور 64/128 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 12 میگا پکسل اور 20 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 20 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہوگا۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 2940 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی۔ فون کو سفید ، نیلے ، کالے اور سنہرے رنگ کے شیڈز میں پیش کیا جائے گا۔
مئیزو 15 پلس میں 5.95 انچ امولڈ ڈسپلے ، اوکٹا کور پروسیسر ،اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، 3/4/6 جی بی ریم اور 32/64/128 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 12 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 20 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہوگا۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3430 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی۔ فون کو کالے ، سفید اور سنہرے رنگ کے شیڈز میں پیش کیا جائے گا۔
 

شیئر: