بیجنگ ۔۔ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اَن کے دورہ چین کے بارے میںکئی روز کی افواہوں کے بعد اب باضابطہ طور پر تصدیق کر دی گئی ہے کہ انہوں نے چین کا دورہ کیا اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ چینی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ کم جونگ اَن کے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں۔کم جونگ اَن نے اپنے چینی ہم منصب کو جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے عزم پر قائم رہنے کی یقین دہانی کرائی۔کم جونگ اَن نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا میں جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے۔ جنوبی کوریا اور امریکہ ہماری کوشش کا خیر سگالی کے ساتھ جواب دیتے ہوئے امن اور استحکام کا ماحول تیار کریں جس میں امن کی تکمیل کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔