Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیرخان نیشنل جونیئراسکواش چیمپیئن شپ

 
پشاور: پہلی وزیر خان نیشنل جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ پشاور میں شروع ہو گئی، 200 سے زائد کھلاڑی اس ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔پشاور کے ہاشم خان اسکواش کمپلیکس میں جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیاہے۔ وزیرخان جونیئر اسکواش چیمپئین شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی،لاہوراور ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔نئے کھلاڑیوں نے قومی سطح کے اس ایونٹ میں موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیاہے۔ ٹورنامنٹ میں انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کی کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے جس سے پاکستان میں اسکواش کے کھیل کو مزید فروغ ملے گا۔ 

شیئر: