ٹوکیو:جاپان میں جاری جونیئراوپن اسکواش ٹورنامنٹ کی انڈر 17 کیٹیگری میں پاکستان کے عزیر شوکت نے ٹاپ سیڈ جاپانی پلیئرکیٹومٹسوئی کو0-3 سے مات دیکر اپ سیٹ کردیا۔جاپان کے شہر یوکوہاما میں گزشتہ روز جونیئر اوپن ا سکواش چیمپیئن شپ کا آغاز ہوا۔ انڈر 15کیٹیگری میںپشاور کے خوشحال ریاض خان کا پہلا میچ جاپان کے نمبر ون پلیئر سوٹا میکاوا سے ہوا جس میں خوشحال نے باآسانی 0-3 سے کامیابی سمیٹی۔ میچ کا اسکور 11-1، 11-2 اور 11-3 رہا۔دوسرے راو¿نڈ میں ان کا مقابلہ سیکنڈ سیڈ ہانگ کانگ کے زی ٹاﺅیو سے ہوا۔ خوشحال ریاض نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تجربہ کار کھلاڑی کو0-3 سے آﺅٹ کلاس کرتے ہوئے ایونٹ کا بڑا اپ سیٹ کیا۔ ان کی فتح کا اسکور11-5، 11-4 اور 11-6 رہا۔واضح رہے کہ انڈر 17 کیٹیگری میں پاکستان کے عزیر شوکت نے پہلے راونڈ میں جاپان کے تکاکی یاموچی کو جارحانہ کھیل سے زچ کیا اور یکطرفہ مقابلے کے بعد0-3 سے کامیابی سمیٹی، دوسرے مرحلے میں انھوں نے جاپان کے ٹاپ سیڈ کیٹو مٹسوئی کو بھی اتنے ہی مارجن سے شکست دی۔