ملالہ کی وطن واپسی،وزیر اعظم شاہد خاقان سے ملاقات
اسلام آباد.. نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے جمعرات کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ملالہ کے اہل خانہ ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان اور ماروی میمن بھی موجود تھیں۔ملالہ گزشتہ رات غیرملکی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے ساڑھے 5 سال بعد اسلام آباد پہنچیں ۔جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔ واضح رہے کہ سوات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے 2012 میں ملالہ پر حملہ کیا تھا ۔ علاج کے لئے انہیں برطانیہ منتقل کیا گیا تھا۔