Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وینزویلاکی جیل میں آتشزدگی، 68 افراد ہلاک

کراکس۔۔۔ وینزویلا کی ایک جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی اور آتشزدگی کے نتیجے میں 68 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ ویلینشیا نامی شہر میں یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب قیدیوں نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گدوں کو آگ لگا دی۔ آتشزدگی کی خبر کے بعد قیدیوں کے رشتہ دارجیل پہنچ گئے جنہیں منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ اٹارنی جنرل طارق صائب نے بتایا ہے کہ ہلاک شدگان میں زیادہ تر قید ی ہی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس حادثے کی وجہ جاننے کے لیے جلد ہی جامع تفتیش شروع کر دی جائے گی۔

شیئر: