اوپو کمپنی نے اے 83 اسمارٹ فون کے بعد اب اے 83 پرو اسمارٹ فون بھی متعارف کرا دیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.7 انچ ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، میڈیا ٹیک پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک پڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ کنیکٹیویٹی کے لیے اسمارٹ فون میں وائی فائی ، بلیوٹوتھ ، جی پی ایس ، ہیڈ فون جیک اور مائیکرو یو ایس بی سپورٹ دی گئی ہے۔فیشل ریکوگنیشن فیچر کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3,180 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ فون کی قیمت 15990 ہندوستانی روپے ہے۔