Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گولن تحریک سے روابط پر6 ترک گرفتار

انقرہ... فتح اللہ گولن کی تحریک کے زیرانتظام اسکولوں سے رابطے کے الزام میں 6ترک باشندوں کو کوسووو میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔کوسووو کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ تمام ترک شہریوں کے رہائشی اجازت نامے سیکیورٹی وجوہ پر اْن کی گرفتاری کے بعد منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔ انادولو کی رپورٹ ہے کہ اب یہ افراد ترک حکام کی حراست میں ہیں۔ اردگان حکومت ترکی میں  2016 میں ہوئی ناکام فوجی بغاوت کا ذمہ دار فتح اللہ گولن کو ٹھہراتی ہے۔

شیئر: