Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ میں اسرائیلی گولہ با ری ،فلسطینی کسان جا ں بحق

غزہ ۔۔۔فلسطینی محکمہ صحت کے حکام اور رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے گولا باری کے نتیجے میں ایک فلسطینی کسان جا ں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔ترجمان کے مطابق یہ کارروائی جمعے کو جنوبی غزہ میں خان یونس کے علاقے کے قریب ہوئی ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے کسان اور زخمی ہونے والا شخص کھیتوں میں موجود تھے کہ ٹینکوں سے کی جانے والی شیلنگ کی زد میں آگئے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی سرحد کے ساتھ6 ہفتوں تک جاری رہنے والے مظاہروں کی کال کے بعد سے اس علاقے میں حالات پہلے ہی کشیدہ ہیں۔

شیئر: