Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلی بار باحجاب لڑکی کی مقابلہ حسن میں شمولیت

لندن ..... برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار باحجاب لڑکی نے مقابلہ حسن میں شمولیت اختیار کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ اگرچہ مصر، ملائیشیا، بنگلہ دیش و تیونس جیسے مسلم ممالک میں بھی مقابلہ حسن کا انعقاد کیا جاتا ہے، تاہم وہاں بھی اس مقابلے میں باحجاب لڑکیوں کی شمولیت کم ہوتی ہے۔ایسے میں انگلینڈ کے شہر برمنگھم کی نفسیات کی طالبہ 20 سالہ ماریہ محمود نے حجاب کے ساتھ مقابلہ حسن میں شمولیت کرکے سب کو حیران کردیا۔کار ڈرائیور مسلمان باپ کی بیٹی ماریہ محمود مس انگلینڈ منتخب ہونے کے بعد مس ورلڈ کے مقابلے میں بھی حصہ لینے کی خواہش رکھتی ہیں۔سماجی کاموں میں دلچسپی رکھنے والی ماریہ محمود کے مطابق وہ حجاب کے ساتھ مقابلہ حسن میں شامل ہوکر مسلمانوں کے بارے میں لوگوں کے خیالات کو بدلنا چاہتی ہیں۔ماریہ محمود ”مس برمنگھم‘ ‘ رہ چکی ہیں۔ وہ ریاستی مقابلے کے سیمی فائنل میں بھی پہنچ چکی ہے۔ سائیکولوجی کی طالبہ 20 سالہ ماریہ محمود کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو زیادہ تر دہشت گردی جیسی منفی چیزوں سے جوڑا جاتا ہے۔ اسلئے انہوں نے اس تاثر کو تبدیل کرنے کیلئے اس مقابلے میں حصہ لیا۔
 

شیئر: