ماسکو۔۔۔ افغانستان کے لیے روسی مندوب نے کہا ہے کہ طالبان اور ماسکو حکومت دونوں ہی نے اس امریکی بیان کو سنجیدگی سے نہیں لیا جس میں اس نے کہا ہے کہ روس انتہا پسند تحریک کے لیے ہتھیار فراہم کرتا رہا ہے۔ روسی مندوب زمیر کابولوف کا ماسکو میں ایک بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ روس اور طالبان کے نمائندوں کے مابین گفتگو میں ان نمائندوں نے امریکی الزامات کا تمسخر اڑایا ہے۔ کابولوف نے مزید کہا کہ طالبان سے بات چیت کیے بغیر افغانستان میں امن کا قیام نا ممکن ہے۔