گوگل کی جانب سے گوگل ہوم کے لئے اپڈیٹ جاری کر دی گئی ہے جس کی مدد سے صارفین گوگل ہوم کو کسی بھی بلیوٹوتھ اسپیکر سے منسلک کر سکیں گے یعنی اب گوگل ہوم ، ہوم منی اور ہوم میکس پر میوزک کو بلیوٹوتھ اسپیکرز کے ذریعے سنا جا سکے گا۔ نئے فیچر کو استعمال کرنے کے لئے صارفین کو گوگل ہوم ایپ سے گوگل ہوم کو بلیوٹوتھ اسپیکرز کے ساتھ پئیر کرنا ہوگا جس کے بعد کوئی بھی آڈیو خودبخود گوگل ہوم کے اسپیکرز کے بجائے منسلک کردہ اسپیکرز پر پلے ہونا شروع ہو جائے گی۔