گوگل کی جانب سے گوگل میپ سروس میں 39 مزید زبانوں کے لئے سپورٹ شامل کر دی گئی ہے۔ نئی شامل ہونے والی زبانوں میں افریقی ، امہاری ، آرمینی ، آذربائیجان ، بوسنیا ، جارجیا ، عبرانی ، فارسی ،ترکی اور انڈونیشین زبان بھی شامل ہے۔ یہ تمام زبانیں ایسی ہیں جو دنیا کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر بولی جاتی ہیں اور ان کے اضافے سے اب گوگل میپس کو دنیا بھر کے تقریباً 1.25 بلین افراد اپنی مقامی زبانوں میں استعمال کر سکیں گے۔ اس اپڈیٹ سے ڈیسک ٹاپ اور موبائل پر گوگل میپ استعمال کرنے والے صارفین فائدہ اٹھا سکیں گے۔