Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے انجوائے 8 سیریز کے 3 نئے اسمارٹ فون متعارف‎

ہواوے کمپنی نے انجوائے 8 سیریز کے تین اوسط قیمت کے اسمارٹ فون متعارف کرا دئیے ہیں۔ تینوں اسمارٹ فونز میں ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ انجوائے 8 اسمارٹ فون میں 5.99 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، قالکوم اسنیپ ڈریگن 430 پروسیسر ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ کنکٹیویٹی کیلئے اسمارٹ فون میں فورجی ، وائی فائے ، بلیوٹوتھ ، جی پی ایس اور این ایف سی سپورٹ دی گئی ہے۔ فنگر پرنٹ سنسر کو فون کی پشت پر شامل کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ 
انجوائے 8 ای میں 5.7 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 430 پروسیسر ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں۔ اسمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔ فون کی پشت پر فنگر پرنٹ سکینر کو جگہ دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اسے مائیکرو یو ایس بی کے ذریعے بھی چارج کیا جاسکتا ہے۔ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔
انجوائے 8 پلس میں 5.93 انچ آئی پی ایس ڈسپلے ، 2160×1080 پکسل ریزولوشن ، کرن 659 پروسیسر ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھانے کی سہولت بھی موجود ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں فرنٹ اور بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 16 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو فرنٹ کیمرے شامل ہیں۔ فون میں اینڈرائڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔
انجوائے 8 کی قیمت 1299 یان ، انجوائے 8 پلس کی قیمت 1699 یان جبکہ انجوائے 8 ای کا قیمت 1099 یان ہے۔ اسمارٹ فونز کو نیلے ، سنہرے ، پنک اور کالے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔
 

شیئر: