خمیس مشیط .... خمیس مشیط پولیس ایک نوجوان کو قتل کرکے فرار ہونے والے افراد کی تلاش میں ہے۔ پولیس اطلاعات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب واکنگ ٹریک پر ایک سعودی نوجوان کا دیگر افراد کیساتھ جھگڑا ہوگیا۔ ہاتھا پائی کے بعد کسی نے اسے دھار دار آلے سے وار کرکے ہلاک کردیا۔ جھگڑے میں ملوث افراد موقع سے فرار ہوگئے۔ واکنگ ٹریک میں موجود لوگوں نے ہلاک ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کیا ۔ پولیس واقعہ کی تفتیش کررہی ہے۔