Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مارچ: آج دوسری مرتبہ مکمل چاند ہوگا

جدہ..... فلکی علوم کی کمیٹی کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاہرہ نے کہا ہے کہ آج ہفتے کو رجب کا چاند بدر (مکمل)ہوگا۔ یہ مارچ کے مہینے میں چاند 2مرتبہ مکمل ہورہا ہے۔ پہلا بدر یکم مارچ کو ہوا تھا جبکہ دوسرا مہینے کے اختتام پر ہورہا ہے۔ فلکی علوم کی اصطلاح میں اسے بلومون کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمسی کیلنڈر میں عموماً ایک مرتبہ چاند بدر ہوتا ہے۔2018 ءاس لئے بھی نمایاں سال ہے کہ اس میں جنوری میں ایسا ہوا تھا اور اب مارچ میں دوبارہ ہورہا ہے۔ یہ فلکیاتی مشاہدہ ہر 2، 3سال میں ایک بار ہوتا ہے۔

شیئر: