ریاض.... ریاض اور خرج میں برڈ فلو کے شکار 2مریضوں کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت ماحولیات زراعت و پانی نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران برڈ فلو کے مریضوں میں 2نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اب تک 12ہزار 739افراد کے خون کے نمونے لئے گئے ہیں جن میں سے 169نمونوں میں برڈ فلو کے آثار پائے گئے ہیں۔گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 28783 پرندوں کو تلف کیا گیا۔ تلف کئے جانے والے پرندوں میں وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت نے پرندے پالنے والے اور تجارت کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں احتیاط سے کام لیں اور وزارت سے اس حوالے سے رابطے میں رہیں۔