سینٹ پیٹرز برگ ، فلوریڈا .... مقامی 44سالہ خاتون ایلیسن نے ڈاکٹروںکے منع کرنے کے باوجود کچھ اینٹی بائیوٹک ادویہ کا استعمال کرلیا جسکا حیرت انگیز نتیجہ یہ نکلا کہ وہ وقتی طور پر حافظے سے محروم ہوجاتی ہیں ۔ یہ کیفیت کچھ دیر رہتی ہے اور پھر انکا دماغ کام کرنے لگتا ہے اور حافظہ بحال ہوجاتا ہے۔ خاتون کو 2000ءمیں ایک اینٹی بائیوٹ دوا کے استعمال سے ری ایکشن ہوا تھا اور اس نے اس بات سے ڈاکٹروںکو آگاہ بھی کردیا تھا مگر اس مرض کے علاج کےلئے جب انہیں اسپتال میں داخل کیاگیا جہاں وہ رات بھر تو آرام سے سوتی رہیں ، صبح اٹھیں تو انکا حافظہ پوری طرح جواب دے چکا تھا اور یہ کیفیت کبھی ختم نہ ہوسکی۔ 20سال بعد آج بھی یہی حال ہے کہ انہیں اپنے حافظے کی کمزوری کی وجہ سے روزمرہ کے کاموں میں سخت الجھن پیش آتی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ خاتون میں الرجی کی سنگین علامات دیکھنے کے بعد انہیں منع کردیا گیا تھا کہ وہ اینٹی بائیوٹک ادویہ استعمال نہ کریں لیکن پھر بھی ان سے غلطی ہوگئی اور اسکا خمیازہ وہ اب تک بھگت رہی ہیں۔