کتاب آئندہ ہفتے آئے گی،صرف سچ لکھا،شجاعت
اسلام آباد...مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چو ہدری شجاعت نے کہا ہے کہ لفظ فریادی کو فساد بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ملک میں صرف ایک ہی مسلم لیگ ہے اور کوئی نہیں جو پاکستانی ہے وہ مسلم لیگی ہے ۔ مانسہرہ سے تحریک انصاف کے ایم پی اے اے وجیہ الزمان کی مسلم لیگ(ق) میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے لفظ فریادی کو فساد بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری کتاب آئندہ ہفتے مارکیٹ میں آ رہی ہے جس میں صرف اور صرف سچ لکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کے معاملے پر قائد حزب اختلاف اور وزیر اعظم کا اتفاق نہیں ہو پائے گا وہ آخر کار ہمارے پاس ہی آئیں گے ۔h نہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ(ق) ہر اس جماعت اور فرد سے الحاق کرے گی جو پاکستان کی اولیت اور اہمیت کی بات کرے گی۔ اس موقع پر مسلم لیگ(ق) میں شمولیت کرنے والے تحریک انصاف کے ایم پی اے وجیہ الزمان نے کہا کہ عمران خان کو اپنے سوا کسی اور کی عزت نظر نہیں آتی ۔ نواز شریف تو مطلب نکلنے کے بعد کئی سال تک ملاقات بھی نہیں کرتے ۔