سوڈان..... عراقی سابق وز یر داخلہ محمود ذیاب سوڈان میں سول انجیئنر کے طور پرملازمت کر رہے ہیں ۔ سوڈانی اخبار کے مطابق سقوط بغداد کوتقریبا 15 برس ہو چکے ہیں ۔صدام حسین کا دور ختم ہو ئے زمانہ بیت گیا اس زمانے میں جب حکمرانوں کا کروفر عروج پر ہوا کرتا تھا ۔ صدام حسین کے دور میں عراق کے وزیر داخلہ کی قوت و طاقت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔ وہی وزیر داخلہ زمانے کے انقلابات کے ہاتھوں مجبور ہو کر آج سوڈان میں انتہائی گمنامی کی زندگی گزاررہے ہیں ۔ سابق وزیر داخلہ آج سوڈان کی ایک کمپنی میں معمولی انجینئر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ۔