Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر، صدارتی انتخابات میں السیسی کو واضح برتری حاصل

قاہرہ۔۔۔مصر میں رواں ہفتے ہوئے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق سابق فوجی سربراہ عبدالفتاح السیسی کو واضح برتری حاصل ہے۔ مقامی میڈیا نے جمعرات کے دن بتایا ہے کہ صدر السیسی کو 21.5 ملین ووٹ ملے ہیں جبکہ ان کے مرکزی حریف موسی مصطفیٰ موسیٰ تقریباً 7 لاکھ ووٹ حاصل کر سکے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی نتائج پیر کے دن عام کر دئیے جائیں گے۔  26تا 28 مارچ منعقد ہونے والے اس الیکشن میں صدر السیسی کی جیت یقینی قرار دی جا ری ہے۔ مصری حکومت کی کوششوں کی باوجود اس مرتبہ ٹرن آئوٹ کم رہا۔

شیئر: