Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#اپنا_کھیل_اپنے_گھر

 
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی سیریز کے انعقاد سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی راہیں کھل گئی ہیں۔ شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ کھیل کی وطن واپسی پر نہایت مسرور نظر آرہے ہیں۔ اسی حوالے سے ٹوئٹر پر #اپنا_ کھیل_ اپنے_ گھر ہیش ٹیگ لانچ کیا گیا ہے جو پاکستان بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:#ریاض_میں_طوفان
حمزہ چوہدری نے ٹویٹ کیا کہ یہ پاکستان خصوصاً کراچی کے عوام کے لیے انتہائی خوشی کا موقع ہے کیونکہ کراچی میں9 سال کے بعد مکمل ٹی ٹوئینٹی سیریز ہونے جارہی ہے۔
عمران احمد خان نے کہا کہ ہوم گراو¿نڈ میں کھیلنا ہماری ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے بھی بہت خوشی کا موقع ہو گا۔
حماداللہ سوہو نے ٹویٹ کیا کہ کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم کل پاکستان زندہ باد اور خوش آمدید ویسٹ انڈیز کے نعروں سے گونجے گا۔
ساحرہ لاشاری نے کہا کہ کراچی والو، دنیا کو دکھا دو کہ ہم ایک پر امن قوم ہیں۔ 
مزید پڑھیں:#عابدہ_کو_انصاف_دو
فاری نے ٹویٹ کیا کہ مجھے امید ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی پاکستان اور ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے بھی بھرا ہوا ہوگا اور مجمع اپنے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے دل دل پاکستان کے نعرے لگا رہا ہوگا۔
فہیم نے ٹویٹ کیا کہ کرکٹ ہم سب کو متحد کرنے والا کھیل ہے اور اس کے ذریعے پاکستان کا سافٹ امیج دنیا کے سامنے جا رہا ہے۔
محمد انس نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان ضرور اس سیریز کو جیتنے میں کامیاب ہوجائے گا ، پاکستان زندہ باد۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں