Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#بلوچستان_ہے_پاکستان

پاک فوج کی بلوچستان میں قیام امن کی کوششوں کو سراہنے اور بلوچستان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ٹویٹر پر #بلوچستان_ہے_پاکستان ہیش ٹیگ لانچ کیا گیا جو کہ پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ ٹرینڈ کے تحت کی جانے والے کچھ ٹویٹس یہ ہیں۔
فیاض ثاقب نے ٹویٹ کیا کہ انڈیا نے بہت کوشش کی کہ بلوچستان کو غیر مستحکم کر ے لیکن ہمارے بلوچی بھائیوں نے ان کے ایجنڈے کو ناکام بنادیا ہے اور بلوچستان امن کی راہ پر گامزن ہے۔
شہزاد خان نے ٹویٹ کیا کہ کچھ شدت پسند افراد یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ بلوچستان کے عوام پاکستان سے نفرت کرتے ہیں اور وہ آزادی چاہتے ہیں لیکن ان تمام باتوں کی کوئی بنیاد نہیں ۔ 
زنیرہ ذولفقار نے بلوچستان کی خوبصورت تصاویر کے ساتھ ٹویٹ کیا کہ بلوچستان کی خوبصورتی ہمارے دشمنوں کی آنکھوں میں چبھتی ہے۔ بلوچستان پاکستان ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
مصطفی خان نے کہا کہ ہم سب بلوچستان کو خوشحال اور پر امن بنا سکتے ہیں۔ پاکستانی فوج بھی بلوچستان میں امن لانے کے لیے کوشاں ہے۔
اسامہ سلطان نے ٹویٹ کیا کہ سی پیک جیسے بڑے منصوبے سے بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
زنیر خان نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان فوج کی بلوچستان میں امن و امان واپس لانے کی کوششوں کو سلام۔
عبد اللہ اکبر نے ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کی راہ میں آنے والے ہر دیوار گرا دیں گے اور سازشیں کچل کے رکھ دینگے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں