Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعلیٰ مہاراشٹر نے 51کروڑ کا قرض معاف کردیا

ممبئی۔۔۔۔۔ایک طرف جہاں مہاراشٹر کے کسان قرض معافی کیلئے احتجاج کررہے ہیں وہیں دوسری جانب مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اپنے چہیتے وزیر سمبھا جی نیلنگیکر کے51کروڑ روپے کابینک قرض نہایت آسانی سے معاف کردیا۔ متعلقہ وزیر نے اس کی تردید کی ہے۔اطلاع کے مطابق سی بی آئی نے 2015ء میں سمبھا جی ودیگر کیخلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔ چارج شیٹ کے مطابق ان پر سود سمیت 76کروڑ روپے کا قرض تھا۔ اس میں سے 25کروڑ روپے جمع کرائے گئے تھے لیکن 51کروڑ روپے باقی تھے جسے ملک نے این پی اے قراردیدیاتھا۔
مزید پڑھیں:- - - -تلاشی کیلئے ایئر ہوسٹس کے کپڑے اتروالئے

شیئر: