ممبئی۔۔۔۔آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہاکہ آج ملک میں حالات اس قدر خراب ہوگئے ہیں کہ خواتین کے تحفظ کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ایسے حالات کا کون ذمہ دار ہے؟ملک میں بدعنوانی کا دور دورہ ہے جس کے خلاف تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیواجی ایک قابل قدر رہنما تھے جنہوں نے مذہب کے نام پر کسی سے تفریق نہیں برتی۔ایسے رہنماؤں کی ہر گھر میں ضرورت ہے۔ بھاگوت نے رائے گڑھ قلعہ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب قلعہ کی مرمت ہورہی تھی تو وہاں مزدوروں کو سونے کا گھڑا ملا مگر انہوں نے ایمانداری کا ثبوت پیش کرتے ہوئے ایک سکہ بھی اِدھر اُدھر نہیں کیا۔ملک کو ایسے ایماندار افراد کی ضرورت ہے ۔ ہمیں بدعنوانی ، دہشتگردی، اور سماجی برائیوں کیخلاف مظاہرہ کرنا ہوگا ۔ معاشرے کو ترقی اور تعلیم یافتہ بنائیں تاکہ ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں بے خوف زندگی گزار سکیں۔
مزید پڑھیں:- - - -اندورمیں 4منزلہ عمارت منہدم،2خواتین سمیت 10ہلاک